Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افتخار احمد کے بعد احمد شہزاد کا بھی ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ٹی ٹین کنٹریکٹ کے حوالے سے اہم بیان دے دیا۔

قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ میں نے ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کا سیزن کھیلنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ میری ڈومیسٹک ٹیم لاہور وائٹس کے لیے میری خدمات مکمل نہیں ہوسکیں۔

احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ میں سب سے پہلے پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور اسی کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔

بیٹر نے کہا کہ میں مستقبل میں بھی لیگوں کی بجائے پاکستان کرکٹ کو ترجیح دوں گا اور اسی وجہ سے پاکستان کی طرف سے کھیلوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے ٹی ٹین کا این او سی دیا لیکن میں پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت دینا چاہتا ہوں اور نوجوانوں کے لئے مثال قائم کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ٹی ٹین میں اچھی آفر دی۔

واضح رہے کہ قومی کھلاڑی 133 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 5 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں