Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان ٹیم کے ساتھ ناروا سلوک

سڈنی: پاکستان ٹیم کے مینجر کی کوتاہی کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم شرمندگی کا باعث بن گئی۔

سڈنی کے انٹرنیشنل ٹرمینل سے لوکل ٹرمینل تک کھلاڑیوں کے سامان کی منتقلی کے انتظامات نہ ہونے کا واقع پیش آیا ہے۔

کھلاڑیوں نے اپنے بھاری بھرکم سامان کو خود ٹرک میں لوڈ کیا جب کہ سامان کو ٹرک میں لوڈ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

https://twitter.com/ejazwasim/status/1730562329748836847

ویڈیو میں محمد رضوان، وسیم جونیئر اور کوچنگ اسٹاف سامان کو ٹرک میں خود لوڈ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کی طرف سے ناقص انتظامات پر کھلاڑیوں نے برا منایا جب کہ کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کے لائزون آفیسر کی طرف سے پاکستانی ٹیم کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجر نے کھلاڑیوں کے سامان کے لوڈنگ اور آف لوڈنگ کے لئے اسٹاف ہائر کرنے سے گریز کیا۔

اس حوالے سے قومی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے لیے سب انتظامات تھے لیکن رضوان کو دیکھ کر سب کھلاڑی لوڈنگ کرنے لگ گئے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم آج کینبرا پہنچ گئی ہے، جہاں سیریز سے قبل قومی ٹیم کا مقابلہ پرائم منسٹر الیون سے ہوگا جو 6 سے 9 دسمبر تک کینبرا کے مانوکا اوول میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ اور تیسرا و آخری ٹیسٹ 3 جنوری 2024 کو سڈنی میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں