Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل

پی ایس ایل 9 کے لیے نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں بڑی ٹریڈ سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹریڈ معاملات حل ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نسیم شاہ نے اپنی فرنچائز کو خیرباد کہہ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد کو ریلیز کردیا ہے۔

وسیم جونیئر اور ابرار احمد اسلام آباد یونائیٹڈ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں چلے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو کھلاڑیوں کے بدلے نسیم شاہ کو اپنا حصہ بنا لیا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیاکپ 2023 میں انجری کا شکار ہونے والے نسیم شاہ کا ری ہیب مکمل ہوگیا ہے جب کہ وہ ایشیاکپ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ان کا ستمبر سے انگلینڈ میں ری ہیب چل رہا تھا، جہاں ان کی پہلے سرجری ہوئی اور پھر وہیں انہوں نے ری ہیب مکمل کیا۔

نسیم شاہ نے اپنے پیغام میں میڈیکل ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اچھے انتظامات پر پی سی بی کا شکرگزار ہوں، میڈیکل ٹیم، ڈاکٹر امتیاز، فزیو جارج ارل اور ایڈم رائٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں