Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری

پی سی بی نے حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولرز حارث رؤف، زمان خان اور اسپنر اسامہ میر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ این او سی ان کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور پاکستان مینز ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے ’’پاکستان کرکٹ بورڈ یہ سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے جس میں گیم ٹائم اور ورک لوڈ منیجمنٹ کے درمیان توازن سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے‘‘۔

واضح رہے کہ حارث رؤف اور اسامہ میر کو پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جب کہ زمان خان کو یہ این او سی چار میچوں کے لیے جاری کیا ہے۔ یہ تمام میچز 7 سے 28 دسمبر کے درمیان ہونے ہیں۔

متعلقہ خبریں