پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ طے پاگیا ہے۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود پی ایس ایل سیزن 9 میں کراچی کنگز کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں جب کہ شان مسعود کے بدلے کراچی کنگز نے اسپنر فیصل اکرم کو الوداع کہا ہے۔
The trade winds blow strong! 🔥
Shan Masood gears up in #KingsSquad while Faisal Akram & Diamond R1+ Silver R1 picks head to Multan Sultans 🤝#YehHaiKarachi | #HBLPSL9 | #HBLPSLDraft pic.twitter.com/tylvpJK8VK
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) December 7, 2023
کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ کے بعد فیصل اکرم ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ’’ہم شان مسعود کو کراچی کنگز میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں، ان کا تجربہ اور شاندار کامیابیاں بلاشبہ ہماری ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی‘‘۔
انہوں نے مزید کہا ’’شان مسعود کی قائدانہ صلاحیت اور میدان کے اندر و باہر کام کی اخلاقیات کراچی کنگز کے لیے ہمارے وژن سے بالکل ہم آہنگ ہیں‘‘۔
دوسری جانب فرنچائز کراچی کنگز نے بھی شان مسعود کو خوش آمدید کرتے ہوئے لکھا ’’کراچی کی جان پاکستان کی شان، آگیا ہے کنگز کو لگانے چار چاند‘‘۔
𝙆𝙖𝙧𝙖𝙘𝙝𝙞 𝙆𝙞 𝙅𝙖𝙖𝙣, 𝙋𝙖𝙠𝙞𝙨𝙩𝙖𝙣 𝙆𝙞 𝙎𝙝𝙖𝙣, 𝘼𝙜𝙖𝙮𝙖 𝙃𝙖𝙞 𝙆𝙞𝙣𝙜𝙨 𝙆𝙤 𝙇𝙖𝙜𝙖𝙣𝙖𝙮 𝘾𝙝𝙖𝙖𝙧 𝘾𝙝𝙖𝙖𝙣𝙙 🌟👑
Welcome @shani_official to the #KingsSquad 💙❤️🤝#YehHaiKarachi | #HBLPSL9 | #HBLPSLDraft pic.twitter.com/eTvw8HcHDc
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) December 7, 2023




















