پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز نے زخمی کھلاڑیوں کے لیے معروف فزیو تھراپسٹ کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔
ملتان سلطانز نے گزشتہ سیزن میں اسکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں اور پی ایس ایل 9 میں انتخاب کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا جائزہ لینے کے لیے معروف فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر جاوید مغل کی خدمات حاصل کی ہیں۔
ڈاکٹر جاوید مغل نے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو انجری کے بعد آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے تیار کیا تھا جب کہ اب وہ ملتان سلطانز کے چیف فزیو تھراپسٹ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا پی ایس ایل 9 کے میچز 4 شہروں میں کروانے کا فیصلہ
ڈاکٹر جاوید مغل آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اپنا فٹنس اسسمنٹ کیمپ کرررہے ہیں جب کہ فرنچائز نے معروف فزیو تھراپسٹ کی خدمات کو پی سی بی تک بڑھایا ہے۔
فزیو تھراپسٹ نے پاکستان شاہینز انڈر 19 اور ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھی دیکھا جب کہ فاسٹ بولر ارشد اقبال، ذیشان ضمیر اور اسپنر سفیان مقیم نے بھی ان کی خدمات حاصل کیں۔
اس موقع پر ملطان سلطانز کے چیف ایگزیکٹیو علی ترین نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا ’’ڈاکٹر جاوید مغل ایک عالمی شہرت یافتہ اسپورٹ فزیو تھراپسٹ ہیں، انہوں نے پچھلے سالوں میں برطانیہ میں ہمارے بہت سے قومی کھلاڑیوں کا علاج کیا ہے‘‘۔
Dr. Javed Mughal is a world renowned sport physiotherapist. He has treated many of our national stats in the UK over the years. He was the one who got Shaheen fit for the World Cup. We are very happy to have him onboard as our Head Physiotherapy and Rehabilitation.
We flew him… pic.twitter.com/implFdlLY6
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) December 10, 2023
ان کا کہنا تھا ’’انہوں نے ہی شاہین کو ورلڈکپ کے لیے فٹ کیا، ہیڈ فزیوتھراپی کے طور پر شامل ہونے پر ہم بہت خوش ہیں، وہ احسان اللہ سمیت دیگر کھلاڑیوں پر کام کریں گے‘‘۔
انہوں نے مزید لکھا ’’انجری کے شکار دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی ہم نے مدعو کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ ڈاکٹر جاوید ان تمام کھلاڑیوں پر مثبت اثر ڈالیں گے اور انہیں جلد از جلد فٹ کرسکیں گے‘‘۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کا ڈرافٹ 13 دسمبر 2023 کو ہونا ہے اور اسی دن اسکواڈز کو حتمی شکل دی جائے گی۔




















