Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9 ڈرافٹ؛ گولڈ اور سلور کیٹیگری میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 9 کے ڈرافٹ کے لیے گولڈ اور سلور کیٹیگری میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

22 ممالک کے 485 غیر ملکی کھلاڑیوں نے 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔

46غیر ملکی کھلاڑیوں کو پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جب کہ 76 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

تاہم اب پی سی بی نے گولڈ اور سلور کیٹیگری میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔

گولڈ کیٹیگری میں 130 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جب کہ سلور کیٹیگری میں 222 کھلاڑی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کا ڈرافٹ 13 دسمبر 2023 کو ہونا ہے اور اسی دن اسکواڈز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں