Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فخرزمان پی ایس ایل 9 میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے؟

اوپنر فخرزمان نے بتادیا ہے کہ وہ پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز کے لیے کھیلیں گے یا نہیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا ڈرافٹ 13 دسمبر 2023 کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے جاریا ہے جس سے قبل تمام فرنچائزز نے پلیئر ڈرافٹ اور برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو کپتان برقرار رکھتے ہوئے پلاٹینیم کیٹیگری میں رکھا ہے جب کہ حارث رؤف کو ٹیم کے ایمبیسیڈر کے ساتھ ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔

علاوہ ازیں لاہور قلندرز نے سکندر رضا کو گولڈ کیٹیگری میں رکھا ہے جب کہ انجری کے شکار راشد خان کی شرکت مشکوک ہے لیکن فرنچائز نے انہیں سلور کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔

حیرت انگیز طور پر فرنچائز نے فخرزمان کو برقرار نہیں رکھا ہے تاہم قومی کھلاڑی نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں اپنی ٹیم کا انکشاف کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ’’مجھے صرف رسمی طور پر باہر رکھا گیا ہے لیکن میں لاہور قلندرز کے لیے کھیلتا رہوں گا جب کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرا مینجر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہینڈل کرتا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ ڈرافٹ کے دوران ہر ٹیم کے پاس رائٹ ٹو میچ کا کارڈ ہوتا ہے جس کی مدد سے وہ اپنے روسٹر سے رہائی پانے والے کسی بھی کھلاڑی کو دوبارہ منتخب کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں