پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔
پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر میلبرن میں ہوگا, تیسرا و آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2024 تک سڈنی میں شیڈول ہے۔
دونوں ٹیموں نے ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے،قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود جب کہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔
آسٹریلیا میں رہائش پذیر مختلف ممالک کے بچوں نے آسٹریلیا پاکستان سیریز میں دلچسپی ظاہر کی ہے جب کہ بچوں نے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو آسٹریلیا میں خوش آمدید کہا ہے۔
بچوں نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں پپیغامات بھیجے، ایک پاکستانی بچے نے پیغام میں کہا کہ کرکٹ ہم سب کو اکھٹے کرتی ہے، آؤسب مل کر کھیلیں۔
ایک بچے نے پشتو زبان میں وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کو پیغام بھیجا جب کہ بھارت اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بھی ٹیم پاکستان کو خوش آمدید کہا۔




















