Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ میچ کھیل کر ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے پہلے میچ کا آغاز آج سے پرتھ میں ہوگیا ہے۔

پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز اسکور کیے۔

میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابر اعظم کو 50 واں میچ کھیلنے کا اعزاز دیتے ہوئے انہیں ٹیسٹ کیپ پیش کیا جس کی ویڈیو پی سی بی کے آفیشنل ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی۔

یاد رہے کہ بابر اعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے 32ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جب کہ انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں 47.74 کی شاندار اوسط کے ساتھ 3 ہزار 772 رنز اسکور کیے ہیں۔

اپنے ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے 26 نصف سنچریاں اور 9 سنچریاں بھی اسکور کی ہیں جب کہ سب سے زیادہ ان کا انفرادی اسکور 196 رنز ہے جو انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ہی اسکور کیا ہے۔

متعلقہ خبریں