Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے بہتر بلے بازی کرکے آسٹریلوی حکمت عملی ناکام بنادی، عمر گل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کہتے ہیں کہ پاکستان نے آج بہت بہتر بلے بازی کرکے آسٹریلوی حکمت عملی ناکام بنائی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پرتھ میں ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جاری ہے جس کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔

دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنالیے ہیں جب کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 487 رنز اسکور کیے تھے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیسٹ میچ جیتنے کی ریس سے باہر نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آج بہت بہتر بلے بازی کرکے آسٹریلوی حکمت عملی ناکام بنائی۔ ہمارے بولرز ردھم حاصل کررہے ہیں، اگلی اننگز میں اچھا کریں گے۔

عمر گل کا مزید کہنا تھا کہ عامر جمال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، وہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔

متعلقہ خبریں