Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک سے باہر سیریز میں نئی گیند کے ساتھ اسٹارٹ مشکل ہوتا ہے، عبداللہ شفیق

قومی بیٹر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ ملک سے باہر سیریز میں نئی گیند کے ساتھ اسٹارٹ مشکل ہوتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر عبداللہ شفیق کہتے ہیں ’’کوشش کی ہے کہ ٹیم کو اچھا اسٹارٹ دے سکیں تاکہ بنیاد اچھی بن سکے لیکن ملک سے باہر سیریز میں نئی گیند کے ساتھ اسٹارٹ مشکل ہوتا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’امام الحق سیٹ کھیل رہے ہیں، آگے بھی بیٹنگ لائن اپ ہے جو ماضی میں بہت اچھا پرفارم کرتی رہی ہے، ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی ہے خاص کر عامر جمال نے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا پہلا میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنالیے ہیں جب کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 487 رنز اسکور کیے تھے۔

متعلقہ خبریں