انڈر 19 ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو شکست دے دی۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان انڈر 19 ایشیاکپ کا پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Defeat in the ACC Men's U19 Asia Cup semi-final.
Pakistan U19 fall short by 11 runs 🏏#PAKvUAE | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/hYCU7RPmTq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 15, 2023
پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جب کہ متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.5 اوورز میں 193 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان کی لگاتار تیسری فتح
متحدہ عرب امارات کی جانب سے کپتان آیان افضل خان 55 اور اریانش شرما 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ایتھن ڈی سوزا 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ علی اسفند اور عرفات منہاس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، عامر حسن اور محمد ذیشان کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر 19 ٹیم 49.3 اوورز میں 182 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ پاکستان کی جانب سے کپتان سعد بیگ 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔
علاوہ ازیں آذان اویس 41، عامر حسن 27، شاہ زیب خان 11، محمد ذیشان 10، عرفات منہاس 8، ریاض اللہ 4، نجب خان 3، شمائل حسین اور عبید اللہ صفر صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ علی اسفند 61 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایمن احمد اور ہاردک پائی نے 2، 2 جب کہ اومِد رحمان، دھروو پراشر اور عمار بادامی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو شکست دے دی ہے جب کہ ایونٹ کا فائنل بنگلا دیش اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 17 دسمبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔




















