Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کرکٹ ٹیم پرتھ سے میلبرن پہنچ گئی

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم پرتھ سے میلبرن پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم پرتھ سے میلبرن پہنچ گئی ہے، پاکستان ٹیم 20 دسمبر کو آرام کرے گی اور 21 دسمبر کو ٹیم پریکٹس کرے گی۔

22 اور 23 دسمبر کو ٹیم دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی جب کہ 24 دسمبر کو آرام کے بعد ٹیم 25 دسمبر کو پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔

اس سے قبل پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو 360 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 487 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں قومی ٹیم 271 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ پاکستان کو پہلی اننگز میں 216 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی تھی جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تاہم قومی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 89 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی تھی۔

متعلقہ خبریں