ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 108 چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کے 4 میچز کھیلے جاچکے ہیں جب کہ سیریز اب تک 2-2 سے برابر ہے۔
اس سیریز میں بلے بازوں کے جارحانہ انداز نے شائقین کرکٹ کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے جب کہ سیریز کا پانچواں اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جانا ہے۔
فل سالٹ نے ان سیریز میں بیک ٹو بیک دو سنچریوں سے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ وہ 57 گیندوں پر 119 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے ہیں۔
انہوں نے اپنی اننگز میں 10 چھکوں کے ساتھ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جب کہ انگلینڈ نے اس اننگز میں 267 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا پانچواں سب سے بڑا اسکور کیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پچھلا 241 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری سیریز میں اب تک 108 چھکے لگائے جاچکے ہیں جو کہ دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 100 سے زائد چھکوں کا نیا ریکارڈ ہے۔




















