Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے خلاف پریکٹس میچ کے لیے وکٹوریہ الیون کا اعلان

پاکستان کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کے لیے وکٹوریہ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 26 سے 30 دسمبر تک ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل پاکستان اور وکٹوریہ الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔

یہ میچ 22 اور 23 دسمبر کو جنکشن اوول سینٹ کلڈا میں شیڈول ہے جس کے لیے وکٹوریہ الیون کی ٹیم مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

وکٹوریہ الیون کی قیادت پیٹر ہینڈز کومب کریں گے جب کہ ٹیم میں دو سابق ٹیسٹ بیٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں مارکس ہیرس اور ول پکووسکی شامل ہیں۔

پریکٹس میچ کا مقصد پاکستانی اسکواڈ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔

وکٹوریہ الیون:

پیٹر ہینڈز کومب (کپتان و وکٹ کیپر)، مارکس ہیرس، ڈیلن براشر، ول پوکووسکی، بلیک تھامسن، ہیری ڈکسن، سیم سیلیٹ، زیویئر کرون، ڈاگ وارن، کیم میک کلیور، ول پارکر اور میٹ فوٹیا۔

پاکستان اسکواڈ:

شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، میر حمزہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل اور شاہین آفریدی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 360 رنز سے عبرتناک شکست دی تھی جب کہ تیسرا و آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں