Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مِسٹری اسپنر ابرار احمد کی فٹنس کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

اسپنر ابرار احمد کی علامات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور انہوں نے 50 فیصد شدت سے بولنگ کرنا شروع کردی ہے۔ کینبرا میں تشخیص کے بعد سے انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے لیکن ابرار احمد ابھی 100 فیصد فٹ نہیں ہیں۔

چوٹ کی نوعیت اور ٹیسٹ میچ میں اسپنر سے کام کے بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے ابرار ابھی تیار نہیں ہیں جب کہ وہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

مِسٹری اسپنر 25 دسمبر کو ابتدائی فٹنس ٹیسٹ سے گزریں گے اور ابتدائی فٹنس ٹیسٹ سے گزرنے کے بعد ہی ان کی ممکنہ واپسی کی تاریخ کا تعین کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ ابرار احمد 6 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 38 وکٹیں حاصل کیں ہیں جب کہ فرسٹ کلاس میں وہ 22 میچز کھیل کر 121 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں