Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حسن علی کا منفرد آٹو گراف وائرل

قومی فاسٹ بولر حسن علی کے منفرد آٹو گراف دینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ بھی آسٹریلیا کے نام رہا جب کہ آسٹریلیا نے سیریز میں 2-0 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

قومی فاسٹ بولر حسن علی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی کوئی خاطر خواہ پرفارمنس تو نہ دکھاسکے لیکن اپنی حرکتوں کی وجہ سے مسلسل خبروں کی زینت میں رہے۔

حسن علی میچ کے دوران اپنے دلچسپ انداز اور شرارتوں کے باعث شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز رہے جب کہ گذشتہ روز ان کی دوران فیلڈنگ شائقین کے ساتھ جم کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔

حال ہی میں آئی سی سی کے آفئشل اکاؤنٹ سے حسن علی کے منفرد انداز میں آٹوگراف دینے کی تصویر شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جب کہ کئی صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرہ بھی سامنے آیا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران فیلڈنگ باؤنڈری لائن پر موجود حسن علی پہلی صف میں بیٹھے ایک پرستار کو ماتھے پر آٹو گراف دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں