Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذکاء اشرف کی میک گرا سے ملاقات

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی پرائم منسٹر ہاؤس سڈنی میں وزیراعظم کے استقبالیہ میں شرکت۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے پرائم منسٹر ہاؤس سڈنی میں وزیراعظم کے استقبالیہ میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران ذکاء اشرف نے آسٹریلیا کے سابق کرکٹر گلین میک گرا سے ملاقات کی جب کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے، جہاں اب تک دو میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان کو شکست ہوئی ہے۔

آسٹریلیا نے 2-0 سے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے جب کہ آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں