Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حفیظ اور وہاب کا پہلا اسائنمنٹ ناکام، شعیب ملک کی حمایت

تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک نے محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی حمایت کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی پہلی اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز تھی جس میں وہ ناکام ہوگئے ہیں۔

پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بدترین شکست کے ساتھ وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد کرکٹ بورڈ حکام پر تنقید کی جارہی ہے۔

تاہم ایسے وقت میں پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

شعیب ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں لکھا ’’محمد حفیظ اور وہاب ریاض بہت اچھا کام کررہے ہیں اور آپ اے ٹیم کے دوروں کو لے کر بہت سوچ بچار کررہے ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا ’’مجھے امید ہے کہ ہماری اے ٹیم کے لڑکے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تیار ہیں، اب ان لڑکوں کو لے کر قومی ٹیم بنائیں‘‘۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ اور وہاب ریاض کا اگلا اسائنمنٹ دورہ نیوزی لینڈ ہے جس میں قومی ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں