Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علیم ڈار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

امپائر علیم ڈار 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے۔

امپائر علیم ڈار کو سب سے زیادہ 145 ٹیسٹ اور سب سے زیادہ 231 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے۔

علیم ڈار مسلسل تین سال 2009، 2010 اور 2011 میں آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے 1986 سے 1998 تک 17 فرسٹ کلاس اور 18 لسٹ اے میچز بھی کھیلے ہیں جس کے بعد علیم ڈار نے 1998 تا 1999 میں قائداعظم ٹرافی سے امپائرنگ کا آغاز کیا تھا۔

علیم ڈار 2003 سے 2023 کے دوران امپائرنگ کے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس موقع پر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ اپنے پورے کیریئر میں کھیلوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔

علیم ڈار نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے سماجی کاموں اور اسپتال کے منصوبے پر مکمل توجہ دوں، آنے والے امپائرز کی رہنمائی کے لیے ہر وقت دستیاب رہوں گا۔

متعلقہ خبریں