چیمپئنز ون ڈے کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں سامنے آگئی ہے جس میں پینتھرز کا مقابلہ مارخورز سے ہوگا۔
چیمپئنز ون ڈے کپ میں مارخورز اور لائنز کے درمیان ایلیمنیٹر 2 ہونا تھا تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ کا ٹاس تک نہ ہوسکا اور بالآخر میچ کو منسوخ کردیا گیا۔
میچ منسوخی کے فیصلے کے بعد مارخورز کی ٹیم لیگ میچز میں پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر فائنل میں کوالیفائی کرگئی ہے جس میں ان کا مقابلہ پینتھرز سے ہوگا۔
View this post on Instagram
چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل میچ بروز اتوار کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ پینتھرز کی ٹیم اس سے قبل کوالیفائر میں مارخورز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی۔




















