Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈر 19 ایشیاکپ کا شیڈول سامنے آگیا

دبئی: مینز انڈر 19 ایشیاکپ کا آغاز جمعہ سے دبئی میں ہو رہا ہے جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پچاس اوورز پر مشتمل مینز انڈر 19 ایشیاکپ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے کے میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے جب کہ گروپ بی کے میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، جاپان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ گروپ بی میں افغانستان، بنگلا دیش، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں۔

ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں 6 دسمبر کو سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی جب کہ فائنل 8 دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:00 بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان کی ٹیم 30 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان ٹیم 2 اور 4 دسمبر کو اسی اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات اور جاپان کے خلاف بھی میچز کھیلے گی۔

پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں چار کھلاڑی محمد ریاض اللہ، سعد بیگ، شاہ زیب خان اور طیب عارف نے دسمبر 2023 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپکے آخری ایڈیشن میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

اس ایڈیشن میں پاکستان کی ٹیم افغانستان اور یو اے ای کے ساتھ سہ ملکی ٹورنامنٹ کھیل چکی ہے جس میں فائنل میں افغانستان کے خلاف پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کے کھلاڑیوں نے اس دوران کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ شاہزیب خان نے پانچ میچز میں 330 رنز بنائے جبکہ عثمان خان نے پانچ میچز میں 314 رنز اسکور کیے۔

علاوہ ازیں عبدالسبحان اور علی رضا نے نو نو وکٹیں حاصل کیں جو پاکستان کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں