آئی سی سی نے نومبر کے لیے پلئیر آف منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف بھی شامل ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ماہ نومبر کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں حارث رؤف بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں جنوبی افریقہ کے مارکوجینسن اور بھارت کے جیسپرت بمرا کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
حارث رؤف کو آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کے باعث پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا جب کہ 22 سال بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔
اس سیریز کے ہیرو حارث رؤف رہے جنہوں نے اپنی شاندار بولنگ سے کسی بھی آسٹریلوی بلے باز کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور 10 وکٹیں لے کر وہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔




















