Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کیں ہیں، کوئینا مافاقا ڈیبیو کریں گے جب کہ وایان مولڈر اور کیشو مہاراج کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہورہی ہے۔

ٹونی ڈی زورزی، کوبن باش اور ڈین پیٹرسن کو پلیئنگ الیون سے باہر کردیا گیا ہے جب کہ ایڈن مارکرم، ریان رکلٹن، ٹرسٹن اسٹبز کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کپتان ٹیمبا باووما، ڈیوڈ بیڈنگھم، وکٹ کیپر کائل ویرین، مارکو جانسن اور کگیسو ربادا کو بھی ٹیم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے سینچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں سے فتح حاصل کرکے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔

قومی ٹیم کی عمدہ بولنگ کی بدولت 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو کافی مشکلات کا سامنا رہا تھا تاہم کگیسو ربادا اور مارکو جانسن کی ناقابل شکست شراکت نے جیت کو یقینی بنایا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 99 رنز پر اپنی 8 وکٹوں سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی لیکن ایسے وقت میں دونوں کھلاڑیوں نے 51 رنز کی شاندار شراکت قائم کی تھی۔

متعلقہ خبریں