Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوسرا ٹیسٹ؛ جنوبی افریقہ کے 305 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنالیے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز اسٹیڈیم میں جاری ہے جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقی اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ٹیم کو 61 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم ایڈن مارکرم 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ ویان مولڈر 5، ٹرسٹن اسٹبس صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔

بعد ازاں ریان رکیلٹن اور کپتان ٹمبا باوما نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو 305 رنز تک پہنچادیا جب کہ دونوں کھلاڑیوں نے سنچری بھی اسکور کرلی ہے۔

ریان رکیلٹن 171 اور ٹمبا باوما 105 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد، سلمان آغا اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان شان مسعود، وکٹ کیپر محمد رضوان، صائم ایوب، بابراعظم، سعود شکیل، کامران غلام، سلمان آغا، عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور خرم شہزاد۔

متعلقہ خبریں