آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی بورڈ نے نیا تنازعہ کھڑا کرتے ہوئے جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام لکھوانے پر اعتراض اُٹھادیا۔
پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیپئنز ٹرافی کا آغاز رواں سال 19 فروری سے ہونے جارہا ہے جس کے میچز 9 مارچ تک جاری رہیں گے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد ان کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی منتقل کردیے گئے تاہم اب بھارت نے ایک نیا نیازعہ کھڑا کردیا ہے۔
پاکستان ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے اور آئی سی سی قوانین کے تحت جو ملک ایونٹ کی میزبان کررہا ہو اس کا نام جرسی پر درج ہوتا ہے۔
تاہم اب بھارت نے نئی سیاست کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام لکھوانے پر اعتراض اٹھادیا ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ جرسی پر پاکستان کا نام درج کرنے سے اعتراض صاف طور پر بھارت کی جانب سے ایک نیا تنازعہ کھڑا کرنے اور کرکٹ کو سیاسی میں لانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا نام خراب کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے کپتانوں کی میٹ اور افتتاحی تقریب کے لیے بھارتی کپتان روہت شرما کو بھی پاکستان بھیجنے سے انکار کیا جارہا ہے۔




















