Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امام الحق چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کو جوائن کرنے آج دبئی روانہ ہوں گے

لاہور: قومی کرکٹر امام الحق کا ویزہ آگیا ہے جس کے بعد آج وہ قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے دبئی روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر امام الحق کا دبئی کا ویزہ آگیا ہے جس کے بعد آج وہ دبئی کے لے روانہ ہوں گے جب کہ قومی کرکٹر گزشتہ رات کراچی سے لاہور پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ امام الحق کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے فخر زمان کے متبادل کے طور پر قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

پاکستان ٹیم آج دبئی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی جب کہ پاکستان اپنا دوسرا میچ بھارت کے خلاف 23 فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں