Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم بیچ سڑک پر مداحوں سے اُلجھ پڑے، ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی بیچ سڑک پر مداحوں سے الجھنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف بیٹر بابراعظم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں، جہاں ان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

 

وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کو سڑک پر چند مداحوں کے ساتھ الجھتے اور ایک مداح کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اگرچہ ویڈیو میں گفتگو کی آواز واضح نہیں ہے تاہم یہ منظر مداحوں اور صارفین کو حیران کرگیا ہے اور سوشل میڈیا پر کرکٹر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بابراعظم کو حالیہ دورہ نیوزی لینڈ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کیا جاچکا ہے۔

انہیں بنگلادیش کے خلاف جاری سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا جس کے بعد ان کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں