Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز؛ قومی کھلاڑیوں کی بھرپور تیاری جاری

اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں پاکستان اور میانمار کے درمیان اہم مقابلہ 10 جون کو ہوگا جس کے لیے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور تیاری جاری ہے۔

اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کے سلسلے میں پاکستان اور میانمار کے درمیان اہم مقابلے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

اس سلسلے میں قومی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔ ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن کی زیر نگرانی جاری کیمپ میں کھلاڑیوں کو بھرپور ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق یہ کیمپ چند روز مزید جاری رہے گا جب کہ قومی ٹیم 7 جون کی رات اسلام آباد سے میانمار کے لیے روانہ ہوگی۔ ٹیم نجی ایئرلائن کے ذریعے براستہ بنکاک، میانمار کے شہر یانگون پہنچے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کا ہوم میچ اس بار غیر ملکی سرزمین پر کھیلا جائے گا۔ یہ اہم مقابلہ 10 جون کو یانگون کے تھُوونا اسٹیڈیم میں ہوگا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 3:30 بجے شروع ہوگا۔

اے ایف سی کوالیفائرز کے گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں