پاکستانی کرکٹ کے دو مقبول ستارے بابر اعظم اور نسیم شاہ اس بار میدان میں نہیں بلکہ بارش میں ایک دوسرے سے مقابلے میں دکھائی دیے۔ دونوں کھلاڑیوں کی مزاح سے بھرپور سلائیڈنگ ریس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
بارش ہو اور دوست ساتھ ہوں تو شرارتیں تو بنتی ہیں! یہی کچھ دکھایا بابر اعظم اور نسیم شاہ نے جب دونوں نے بارش کے پانی میں پھسلنے کی دلچسپ ریس لگائی۔
نسیم شاہ نے اس منفرد مقابلے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی تیز بارش میں بھیگتے ہوئے فرش پر دوڑتے اور پھر ایک ساتھ ’’سلائیڈ‘‘ کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
دلچسپ بات یہ رہی کہ دونوں نے بیک وقت پھسلنے کی کوشش کی لیکن جیت بابر اعظم کے حصے میں آئی اور وہ بھی ایک خوبصورت فاتحانہ مسکراہٹ کے ساتھ۔
نسیم شاہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ’’بھائی کے ساتھ انجوائے منٹ‘‘ جو مداحوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ لے آیا۔ بابر کی جیت کے بعد نسیم نے ہاتھ کے اشارے سے بتایا کہ وہ اس مقابلے کا ری میچ چاہتے ہیں جس پر فینز نے خوب دلچسپ تبصرے کیے۔




















