Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعود شکیل نے ایک ہی دن میں کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

نوجوان بلے باز سعود شکیل نے ایک  ہی دن میں کئی ریکارڈز توڑ ڈالے۔

سری لنکا کے خلاف گا ل میں جاری ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل نے کیریئر بیسٹ 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

وہ سری لنکا  میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

اس ڈبل سنچری کے بعد سعود شکیل کے  مجموعی رنز 788 ہوگئے جو ٹیسٹ کرکٹ کی ابتدائی 11 اننگز میں کسی بھی  پاکستانی کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور ہے۔

اس کے علاوہ سعود شکیل سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آل ٹائم لیجنڈ سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑنے کے بھی انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں۔

کم از کم 10 ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں سعود شکیل کی ٹیسٹ  اوسط صرف ڈان بریڈمین سے   معمولی سی کم ہے۔ڈان بریڈمین کی اوسط 99.94 ہے جبکہ سعود  شکیل کی 98.50 ہے۔

اگر سعود شکیل دوسری اننگز میں 12 یا اس سے زائد رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہتے ہیں تو وہ ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑ دیں گے اور ان کی اوسط 100 ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں