قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی پر مبارکباد پیش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کے لیے موجود قومی ٹیم نے سری لنکا میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر چھوٹی سی پارٹی کا انعقاد کیا۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو اپنے اپنے میچز میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
🇵🇰 men's team 🤝 🇵🇰 Shaheens
Shaheens' win in the #ACCMensEmergingTeamsAsiaCup semi-final celebrated in star-studded company 🤩 pic.twitter.com/X3IHAH48sh
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 21, 2023
یاد رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں گزشتہ روز دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز نے سری لنکا کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان شاہینز کا فائنل میں بھارت سے مقابلہ ہوگا۔




















