Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کولمبو ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار بولنگ، سری لنکا پہلی اننگز میں 166 رنز پر ڈھیر

کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے بظاہر بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

سری لنکن ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور دھننجیا ڈی سلوا (57) کے علاوہ کوئی بلے باز ٹک کر نہ کھیل سکا۔ دنیش چندیمل 34 اور رمیش مینڈس 27 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ سری لنکن ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

وشوا فرنانڈو اور کسن راجیتھا کی جگہ لیفٹ آرم سیمر دلشان مدوشنکا ڈیبیو کریں گے  جبکہ ڈینگی سے صحتیاب ہونے والے اسیتھا فرنانڈو کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیم:

عبداللہ شفیق، امام الحق،  شان مسعود،  بابر اعظم (کپتان)،  سرفراز احمد،  سعود شکیل،  آغا سلمان،  نعمان علی،  نسیم شاہ،  ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی۔

سری لنکن ٹیم:

دیموتھ کرونارتنے (کپتان)،  نشان مدوشکا،  کوشال مینڈس،  اینجلو میتھیوز،  دنیش چندیمل،  دھننجیا ڈی سلوا،  سدیرا سماراوکرما ،  رمیش مینڈس،  پراباتھ جے سوریا، اسیتھا فرنانڈو، دلشان مدوشنکا

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں