Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان شاہینز کی ایمرجنگ ایشیا کپ کے کامیاب دفاع کے بعد وطن واپسی

 پاکستان اے (پاکستان شاہینز) کے کھلاڑی  ایمرجنگ ایشیا کپ  کے کامیاب دفاع کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے تین کھلاڑی لاہور پہنچ گئے جن میں  طیب طاہر، قاسم  اکرم اور عماد بٹ شامل ہیں۔

پاکستان شاہینز کے دو کوچز بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ لاہور  پہنچے ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پاکستان  شاہینز نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

طیب طاہر نے پاکستان کو فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ہرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے فائنل میں برق رفتار سنچری اسکور بنائی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں