Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پانچ ٹی ٹوئنٹی  میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

ٹاروبا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

روومن پاول 48، نکولس پوران41 اور   برینڈن کنگ 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یوزویندر اچاہل اور ارشدیپ سنگھ نے 2،2 جبکہ ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔تلک ورما 39 اور سوریا کمار یادیو 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عبید میکوئے، جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے 2،2 جبکہ عقیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کو پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں