Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیز 2023 میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کا غلبہ رہا

ایک صدی سے زائد عرصے پر محیط  ایشیز سیریز کا حالیہ ایڈیشن جون ، جولائی میں کھیلا گیا جس میں  آسٹریلوی کھلاڑیوں کا غلبہ  رہا۔

حالیہ ایشیز سیریز کے ٹاپ اسکورر آسٹریلیا کے عثمان خواجہ  (496) اور ٹاپ وکٹ ٹیکر آسٹریلیا کے ہی مچل اسٹارک(23) رہے۔

بلے بازوں میں انگلینڈ کے زیک کرولی 480 رنز کے ساتھ دوسرے، جو روٹ 412 رنز کے ساتھ تیسرے ، بین اسٹوکس 405 رنز کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ  373 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

بولرز میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ22  وکٹوں کے ساتھ دوسرے، کرس ووکس 19 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 18 وکٹوں کے ساتھ  چوتھے اور جوش ہیزل ووڈ 16 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ ایشیز سیریز میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ (5028) رنز بنانے کا اعزاز آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈمین کے پاس ہے جبکہ سب سے زیادہ (195) وکٹوں کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ہی شین وارن  کے پاس ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں