Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی ورلڈکپ: پی سی بی کا قومی کرکٹرز کیلئے ماہر نفسیات رکھنے کا فیصلہ

 بھارت میں  شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں    پی سی بی  نے قومی کرکٹرز کے لیے ماہر نفسیات تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت روانگی سے قبل ماہر نفسیات  کے ساتھ لیکچرز رکھے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد  کھلاڑیوں کو بھارت پہنچ کر میڈیا ہائپ اور توقعات میں پریشر سے بچانا ہے۔ موجودہ ٹیم کے کھلاڑی بھارت میں کبھی نہیں کھیلے، وہاں پریشر پر قابو  رکھنا ہوگا۔

کرکٹ بورڈ نے ملک کے بہترین ماہر نفسیات میں سے کسی ایک کی تعیناتی  کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

ماضی میں بھی 2012 میں دورہ بھارت  کے لیے ماہر نفسیات عمر بابری کو تعینات کیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں