Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو دو وکٹوں سے شکست دےدی۔

تفصیلات کے مطابق پروویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔

تلک ورما نے  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پہلی نصف سنچری اسکور کی اور 41 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ اوپنر ایشان کشن 23 گیندوں پر 27 اور کپتان ہاردک پانڈیا  18 گیندوں پر 24 رنز  بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین، الزاری جوزف اور روماریو شیفرڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز نے 153 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر سات گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔ نکولس پورن نے 40 گیندوں پر 67 رنز بنا کر  ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکیا۔

اس سے قبل پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو  چار رنز سے شکست  دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کو پانچ  ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں