Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زمبابوے کے سابق کپتان کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف بین الاقوامی میڈیا نے ہیتھ اسٹریک  کی کینسر کے  باعث انتقال کی خبر چلائی تھی۔

خبر میں بتایا گیا تھا کہ سابق کپتان کی عمر 49 برس تھی اور  رواں برس مئی میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

زمبابوے کے  موجودہ کپتان شان ولیمز اور سابق فاسٹ بولر ہنری اولنگا نے بھی سوشل میڈیا پر ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا تھا جس سے اس غلط خبر کو مزید  تقویت ملی۔

تاہم اب ہیتھ اسٹریک نے موت کی افواہوں کے وائرل ہونے کے بعد خود اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

https://twitter.com/henryolonga/status/1694212344732357101

واضح رہے کہ ہیتھ اسٹریک زمبابوے کی جانب سے 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر تھے۔ وہ 2000 سے 2004 تک زمبابوے کی ٹیم کے کپتان رہے۔

ہیتھ اسٹریک نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے۔ انہوں نے 445 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں اور 4933 رنز بنائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں