Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیٹنگ کرتے وقت مجھے ہارٹ اٹیک کا خطرہ رہتا ہے، نسیم شاہ

افغانستان کے خلاف پاکستان کو فتح دلوانے والے نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ سنسنی خیز میچز کے آخر میں بیٹنگ کرنے سے مجھے ہارٹ اٹیک کا خطرہ رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں نسیم شاہ نے کا کہنا تھا کہ  میں مشکل صورتحال میں خود پر یقین رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں کھیلنے گیا تب شاداب کریز پر تھے اور یقین تھا وہ میچ ختم کریں گے۔ جب شاداب آؤٹ ہوا ، میرے دل میں آیا یہ وہی بولر ہے تو میں آج بھی میچ جیت سکتا ہوں۔

نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے ہم میچ اور سیریز دونوں جیتے۔

انہوں نے کہا کہ میں بیٹنگ پریکٹس مسلسل کرتا ہوں کیونکہ مجھے مشکل صورتحال میں بیٹنگ ملتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں