ایشیاکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ 2023 کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور پہلی بار کوالیفائی کرنے والی ٹیم نیپال کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان :
فخر زمان،امام الحق، بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف
🚨 T O S S A L E R T 🚨
Pakistan win the toss and elect to bat first 🏏#PAKvNEP | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/iuuZfKfQv1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2023
نیپال:
کشال بھرٹیل، آصف شیخ، روہت پوڈیل (کپتان)، عارف شیخ، کشال مالا، دیپیندر سنگھ ایری، گلشن جھا، سومپال کامی، کرن کے سی، سندیپ لامیچانے، للت راج بنشی
ایشیا کپ میں میزبان پاکستان سمیت ، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 2 ستمبر کو پالیکیے میں ہوگا۔




















