ایشیا کپ کے پہلے میچ میں فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کولمبو پہنچی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ نیپال کی ٹیم بھی سری لنکا پہنچ گئی۔
قومی ٹیم کولمبو سے بذریعہ بس کینڈی روانہ ہوگی جہاں ہفتہ 2 ستمبر کو پالیکیلے میں بھارت کے مد مقابل آئے گی۔
قومی ٹیم جمعہ کو پالیکیلے اسٹیڈیم میں شام 6 بجے سے 8 بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















