Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ: بھارتی ٹیم نے دمبولا شہر کے ہوٹل پر اعتراض کردیا

ایشیا کپ کے لیے سری لنکا میں موجود بھارتی ٹیم نے دمبولا شہر کے ہوٹل پر اعتراض کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی  ٹیم نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے دمبولا شہر کے ہوٹل پر اعتراض کردیا۔

بھارتی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دمبولا شہر کے ہوٹل ہمارے معیار کے نہیں ہیں۔ ہمبنٹوٹا شہر میں ہوٹل انتظامات پر براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس نے بھی اعتراض ظاہر کردیا۔

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل بڑی مصیبت میں پھنس گئے۔ بارشوں کے باعث دوسرے مرحلے کی کولمبو سے منتقلی مشکل ہوگئی۔

آج ایشین کرکٹ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں تمام آپشنز پر غور ہوگا۔

کولمبو شہر میں پریماداسا اسٹیڈیم بارش کے پانی سے بھر چکا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل آج شام تک ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کی منتقلی کا فیصلہ  کرے گی۔

کولمبو شہر میں موجود دیگر دو اسٹیڈیمز کا آپشن بھی زیر غور آئے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں