Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: ٹرافی نے لاہور ٹور کا آغاز کردیا

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی نے لاہور ٹور کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کے تین روزہ دورے پر پہنچی  ہے ۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی کا لاہور ٹور یادگار ہو گا۔ ورلڈکپ ٹرافی  کو  تاریخی مقامات پر لے کرجایا جائے گا۔

کرکٹ فینز کو ورلڈ کپ ٹرافی دیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا جبکہ میڈیا کے لیے ٹرافی کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھی جائے گی۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی نے جون میں انڈیا سے سفر کا آغاز کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں