Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ: گروپ بی کے اہم میچ میں سری لنکا اور افغانستان مدمقابل

ایشیا کپ  2023 کے گروپ بی کے اہم میچ  میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری  لنکن کپتان ڈاسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ   افغانستا ایک اچھی ٹیم ہے، ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا وہ پہلے بولنگ ہی کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہ نیٹ رن ریٹ کو کنٹرول کرنے میں کارگر ثابت ہوگا۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے گزشتہ میچز والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گروپ بی سے سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی دو ٹیموں کا فیصلہ اس میچ کے نتیجے پر منحصر ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں