Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی  لاہور میں رونمائی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ٹرافی کی  رونمائی کی تقریب میں شہریوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

آج ایشیا کپ کے میچ میں ورلڈ کپ ٹرافی قذافی اسٹیڈیم میں رکھی جائے گی۔

ورلڈ کپ ٹرافی اس سے قبل آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، امریکہ، بنگلادیش، بحرین، کویت اٹلی، فرانس اور پاپا نیو گنی سے ہوتی ہوئی پاکستان پہنچی۔

 ورلڈ کپ ٹرافی کو گزشتہ روز لاہور میں تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر لے جایا گیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر و نگراں وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے نجی یونیورسٹی میں منعقدہ ٹرافی تقریب میں شرکت کی۔

4 ستمبر کو پاکستان پہنچنے والی ٹرافی تین روزہ دورے مکمل کرنے کے بعد کل دبئی روانہ ہوگی۔

ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔ پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ  پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیڈرلینڈز  کے خلاف کھیلے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں