پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کرکٹ کے میدان میں دشمن نہیں بلکہ روایتی حریف کے طور پر اترتے ہیں۔
پاکستان ٹیم کے بھارت میں شاندار استقبال پر چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت آمد پر زبردست استقبال ثابت کرتا ہے کہ دونوں ممالک کی عوام کھلاڑیوں سے کتنی محبت کرتی ہیں۔
ذکاء اشرف نے کہا کہ عوام کی اس محبت کی ایک جھلک بھارت کے حیدرآباد دکن ایئرپورٹ پر نظر آئی ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈکپ کے دوران پاکستانی کرکٹرز کو اسی طرح پذیرائی ملے گی ۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم جب بھی بھارت گئی وہاں کے لوگوں نے اس کا والہانہ استقبال کیا۔ بھارت کی ٹیم جب بھی پاکستان آئی اسے یہاں ہمیشہ پذیرائی ملی ہے۔
ذکاء اشرف نے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس نے دونوں ممالک کے درمیان محبت اور دوستی کےپل کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کرکٹ کو ایشیز سے بھی بڑھ کر سمجھا جاتا ہے۔ خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ کرکٹ روابط دوبارہ سے بحال ہوں۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے لیے قومی ٹیم 27 ستمبر کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچی تھی جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔
قومی ٹیم ورلڈکپ مہم کا باقاعدہ آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















