آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں آج دو مختلف میچز کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں دھرمشالہ میں صبح 10 بجے مدمقابل آئیں گی۔
دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں دہلی میں ڈیڑھ بجے مد مقابل آئیں گی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ 14 اکتوبر کو احمدآباد میں ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















