Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: دفاعی چیمپئن کو باآسانی شکست دینے والی نیوزی لینڈ نیدرلینڈز کو کچلنے کو تیار

ورلڈکپ 2023 کے چھٹے میچ میں آج نیدر لینڈز کو دفاعی چیمپئن کو باآسانی شکست  دینے والی نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو افتتاحی میچ میں 9وکٹوں سے روند ڈالنے والی نیوزی لینڈ ٹیم آج نیدرلینڈز کے مدمقابل آئے گی۔

نیوزی لینڈ ٹیم کو فی الحال کپتان کین ولیمسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی تاہم ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگیوسن ٹیم میں شمولیت کے لیے مکمل فٹ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب نیدرلینڈ ز کے وین بیک کی انجری کے باعث میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

واضح رہے کہ نیدر لینڈز کو اپنے پہلے میچ  میں پاکستان سے شکست ہوئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں